امریکا طالبان مذاکرات کی منسوخی کے بعد افغانستان میں پہلا امریکی فوجی ہلاک

1 تعبيرية منگل 17 ستمبر‬‮ 9102 - (صبح 11 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

امریکا طالبان مذاکرات کی منسوخی کے بعد افغانستان میں پہلا امریکی فوجی ہلاک کابل : امریکا طالبان مذاکرات کی منسوخی کے بعد افغانستان میں پہلا امریکی فوجی ہلاک ہوا ، افغانستان میں رواں سال مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 17ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا طالبان مذاکرات کی منسوخی کے بعد پہلا امریکی فوجی افغانستان میں ہلاگ ہوگیا ، عسکری حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی جنگی کارروائی کےدوران ماراگیا تاہم ہلاک فوجی کی شناخت اور دیگر تفصیلات جاری نہیں کیں۔

خبرایجنسی کے مطابق افغانستان میں رواں سال مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 17 ہوگئی، افغانستان میں 18 سال سے جاری جنگ میں تاحال 2419 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کردیے تھے۔ انہوں نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا تھا۔

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کابل حملے کے بعد منسوخ کیے گئے ہیں جس میں ایک امریکی فوجی سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان دوران مذاکرات غیرضروری بالا دستی چاہتے ہیں، طالبان جنگ بندی نہیں کرسکتے تو انہیں مذاکرات کا بھی کوئی اختیار نہیں ہے۔