شام میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی تعداد چھ ہو گئی

68577 تعبيرية جمعرات 24 مارچ‬‮ 6102 - (صبح 9 بجکر 15 منٹ)

شیئر کریں:

شام میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی تعداد چھ ہو گئی شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع میں لڑنے والی روسی فوج کے ایک اور اہلکار کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد شام کے محاذ جنگ پر مارے جانے والے روسی فوجیوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق انٹر نیٹ بلاگرز نے بتایا ہے کہ فروری کے مہینے میں ایک روسی فوجی شام میں ہلاک ہوا ہے، تاہم اس کی ہلاکت کی خبر کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ روسی بلاگرز کے ایک گروپ نے انٹرنیٹ پر ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 8 فروری کو روسی وزارت داخلہ کے ماتحت سیکیورٹٰی فورسز کا ایک میجر سیرگی چوبوف شام میں مارا گیا تھا جسے ماسکو کے قریب بالا شیخا کے مقام پر دفن کیا گیا ہے۔ بلاگرز کا مزید کہنا ہے کہ مقتول فوجی عہدیدار کے شام میں مشن کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف اتنا جانتے ہیں کہ میجر چوبوف شام میں مارا گیا اور اسے ماسکو کے قریب دفن کیا گیا ہے۔ روس کے ایک مقامی سماجی کارکن دادیک بلوف نے ’’رائیٹرز‘‘ کو بتایا کہ مقتول فوجی میجر چوبوف شام میں مذاکراتی مشن پرمامور تھے۔ وہ مارٹر کاگولہ پھٹنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔ خیال رہے کہ روس نے شام میں جاری فوجی کارروائیوں کےدوران اب تک اپنے پانچ فوجیوں کی ہلاکت کی سرکاری سطح پر تصدیق کی ہے۔