‘مجھ پر بدروح نے قبضہ کرلیا تھا اور پناہ کےلیے یہی…

5 تعبيرية بدھ 22 جنوری‬‮ 0202 - (صبح 01 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

‘مجھ پر بدروح نے قبضہ کرلیا تھا اور پناہ کےلیے یہی… روم : ہسپانوی شہری نے تیز رفتار کار چرچ میں گھسا دی، پولیس نے مذکورہ ڈرائیور کو گرفتار کیا تو اس نے دعویٰ کیا کہ مجھ پر بدروح نے قبضہ کرلیا تھا اور پناہ کےلیے چرچ ہی واحد جگہ تھی۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک اسپین میں پولیس نے ایک 35 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جو تیز رفتار گاڑی لیکر کر مسیحی برادری کی عبادت گاہ چرچ میں گھس گیا، گرفتار شخص نے دعویٰ کیا کہ اس میں بدروح حلول کرگئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے یہ دلچسپ واقعہ 8 جنوری کو ہسپانوی علاقے ٹاؤن سنسکا میں واقع ایک چرچ میں پیش آیا تھا جس کے لکڑی کے دروازوں کو ایک جیپ نے توڑا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار شخص نے چرچ کے دروازے سے گاڑی ٹکرائی تو ایک خاتون نے حادثہ سمجھ پر ڈرائیور کی مدد کرنے کی کوشش تو ڈرائیور خاتون پر چیخنے لگا اور پھر گاڑی سے دروازے پر ٹکرایں مارنے لگا۔

دروازہ ٹوٹنے کے بعد ڈرائیور بینچوں کے درمیان سے گاڑی چلاتا ہوا قربان گاہ تک لے گیا اور جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ڈرائیور قربان میں ہی کھڑا تھا۔

مذکورہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس میں ایک بدروح داخل ہوگئی تھی اور بدروح سے پناہ لینے کےلیے مجھے چرچ سب سے محفوظ جگہ لگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے مذکورہ شخص کو یقین دلایا کہ باہر بھی کوئی خطرہ نہیں اور اسے گرفتار کرکے استپال لے گئی تاکہ اس کا منشیات ٹیسٹ کیا جاسکے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ معاملہ کیا تھا، لیکن ذرائع کے مطابق متاثرہ چرچ سے کچھ ہی فاصلے پر گرفتار شخص کی دکان ہے جہاں بھنگ و دیگر نشہ آور اشیاء فروخت کی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ اسپین میں بھنگ کی کاشت اور اس کا ذاتی استعمال قانونی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر گرفتار شخص نے بھنگ کا نشہ کیا ہوگا تو اسے کوئی سزا نہیں ملے گی تاہم چرچ کو نقصان پہنچانے کا معاملہ الگ ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں چرچ میں موجود کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا بس چرچ کو اندورنی طور پر جزوی نقصان پہنچا اور چرچ کا دروازہ توٹا، مقامی افراد نے فوری طور پر تبدیل کروا دیا۔