کورونا وبا؛ حکومت نے ایک بار پھر عوام کو خبردار کر دیا

1 تعبيرية اتوار 9 اگست‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 2 منٹ)

شیئر کریں:

کورونا وبا؛ حکومت نے ایک بار پھر عوام کو خبردار کر دیا اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بار پھر عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اور وبا کے پھیلاؤ میں دوبارہ سے اضافہ ہو سکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستانی لوگ یہ نہ سمجھیں کوروناختم ہوگیا ہےاحتیاط لازمی کریں، کورونا کے پھیلاؤ میں دوبارہ اضافہ ہوسکتا ہے ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجدوں میں نماز اور تراویح کی اجازت دی تھی جواچھاتجربہ رہا، بازاروں کےمقابلےمیں مساجدمیں زیادہ ایس اوپیزکاخیال رکھاگیا اب محرم الحرام میں بھی ایس اوپیزبنائیں گے عاشورہ کے بعد کورونا کے نمبرز دیکھے جائیں گے پھر کوئی فیصلہ ہوگا۔

کورونا کے خلاف حکومتی حکمت عملی اور اقدامات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارا اسمارٹ لاک ڈاؤن کامیاب رہاہے، کورونا ٹریسنگ ماڈل ہم نے اپنایا جو کامیاب رہا، ایک کورونامریض ملتا ہےتو ہم اس کے ساتھ رابطے والے10لوگوں کی ٹریسنگ کرتےہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کوروناکےخلاف پہلےدن سےایک ہی حکمت عملی تھی، عمران خان کایہی مؤقف تھاکوروناکےساتھ معیشت کوبھی دیکھناہے عمران خان یہی کہتے تھے کورونا کیسز بھی نہ بڑھیں اورغریب کوزیادہ تکلیف نہ ہو۔