کراچی میں ضمانت پر رہا ملزمان کی جانچ پڑتال جاری

1 تعبيرية اتوار 9 اگست‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 25 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی میں ضمانت پر رہا ملزمان کی جانچ پڑتال جاری کراچی: پولیس نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر 2سال میں ضمانت پر رہاسنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی ویری فکیشن کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانوں کی سطح پر ضمانت پر رہا ملزمان کےکوائف چیک کیےجارہےہیں، سنگین نوعیت کےمقدمات میں ملوث 156ملزمان کی جانچ کاعمل جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ80 ملزمان کو ویری فکیشن کے بعدجانےدیاگیا تاہم 76 ملزمان کی پڑتال جاری ہے۔

پولیس نے بیان میں کہا کہ ضمانت پر رہا ملزمان کی سرگرمیوں اور دیگر معاملات زندگی کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایم کیوایم کے خالد مقبول صدیقی نے سندھ پولیس کی جانب سے کارکنان کو ہراساں کرنے اورگرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے سلسلے کو فوری طور پر بند کروایا جائے ۔ ذرائع کے مطابق خالدمقبول کی شکایت پر وزیراعظم نے وزیرداخلہ ،آئی جی سےرپورٹ طلب کرلی۔

ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق ایک روز قبل ایم کیوایم پاکستان کے ملیر ٹاؤن کے آرگنائزر فہیم اجمیری کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں ڈیفنس،کلفٹن،ملیر، شاہ فیصل،کورنگی،ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں کے تھانوں میں کارکنان تھانے بلا کر تفیش بھی کی گئی۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ملیر ٹاؤن کے آرگنائزر کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا، فہیم اجمیری کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور کارکنان کو تھانے طلب کر کے بلاجواز ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔