یمن کے جنوبی شہر المکلا میں پانچ خود کش دھماکے،42افراد ہلاک،30زخمی

45 تعبيرية منگل 28 جون‬‮ 6102 - (رات 3 بجکر 24 منٹ)

شیئر کریں:

یمن کے جنوبی شہر المکلا میں پانچ خود کش دھماکے،42افراد ہلاک،30زخمی یمن کے جنوبی شہر المکلا میں پانچ خود کش دھماکے میں 42افراد ہلاک جبکہ 30افراد زخمی ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہناتھا کہ چار خود کش حملے چیک پوسٹوں پر کیے گئے جبکہ ایک فوج کے ہیڈ کواٹر پر کیا گیا جس میں 42افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں 40فوجی ،ایک خاتون اور بچہ شامل ہے جبکہ 30افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 25فوجی شامل ہیں۔غیرملکی میڈیا کاکہناتھا کہ خود کش حملے افطاری کے وقت کیے گئے ۔علاقے میں امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیاہے ۔