شام:کرد فورسز کے زیر انتظام قصبے میں کار بم دھماکا،10 افراد ہلاک

34 تعبيرية جمعہ 1 جولائی‬‮ 6102 - (شام 7 بجکر 32 منٹ)

شیئر کریں:

شام:کرد فورسز کے زیر انتظام قصبے میں کار بم دھماکا،10 افراد ہلاک ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع شام کے قصبے تل ابیض میں ایک کار بم دھماکے میں دس افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہیں۔ اس قصبے پر امریکا کے حمایت یافتہ عرب اور کرد جنگجوؤں پر مشتمل شامی ڈیمو کریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کا کنٹرول ہے۔ایس ڈی ایف کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ بارود سے بھری کار کو تل ابیض کی مرکزی شاہراہ پر واقع خود مختار کرد انتظامیہ کے دفتر کے باہر دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔ اس قصبے پر گذشتہ سال جون میں کرد ملیشیا پیپلز پروٹیکشن یونٹس اور اس کے اتحادی عرب جنگجو گروپوں نے داعش کو شکست دینے کے بعد قبضہ کیا تھا۔اکتوبر2015ء میں اس اتحاد کو شامی ڈیموکریٹک فورسز کا نام دیا گیا تھا۔اس کے جنگجوؤں نے اس کے بعد سے امریکا کی فضائی مدد سے شام کے شمال اور شمال مشرق میں واقع بہت سے علاقے داعش سے چھین لیے ہیں۔ اس وقت ترکی کی سرحد کے ساتھ بیشتر شامی علاقوں پر کرد اور ان کے اتحادیوں کا قبضہ ہوچکا ہے اور ان کی صوبہ حلب میں واقع ایک اور شہر منبج پر قبضے کے لیے بھی داعش کے خلاف لڑائی جاری ہے۔انھوں نے منبج سے ترکی کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہ پر قبضہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے داعش کے لیے سامان رسد اور غیرملکی جنگجو پہنچانے کے راستے مسدود ہوچکے ہیں۔