کشمیر پریمیئر لیگ، بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا

1 تعبيرية جمعہ 30 جولائی‬‮ 1202 - (دوپہر 2 بجکر 54 منٹ)

شیئر کریں:

کشمیر پریمیئر لیگ، بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا اسلام آباد: کشمیر پریمیئر لیگ ابھی شروع نہیں ہوئی اور بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر آیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ میں آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو بھارت کی جانب سے دھمکیاں دی جانے لگیں، واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا۔

لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 غیرملکی کھلاڑی کشمیر پریمیئر لیگ سے اچانک دستبردار ہوگئے۔

کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی ہے کہ کشمیر لیگ میں گئے تو بھارت میں گھسنے نہیں دیں گے، کشمیر لیگ کھیلی تو آئندہ بھارت کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کے سی ای او نے انگلش بورڈز کو بھی دھمکایا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاق اور حکومت آزاد کشمیر بھرپور سپورٹ کررہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے اور آزاد کشمیر میں کرکٹ ہورہی ہے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، کے پی ایل کے انعقاد کے لیے ڈھائی سال سے کوشش جاری ہے۔

دوسری جانب عمر ایوب کا کہنا تھا کہ دنیا کے لیے پیغام ہے مقبوضہ کشمیر میں اور آزاد کشمیر میں کیا ہورہا ہے۔