ماسک نہ لگانے پر ’روبوٹ‘ نے پٹائی کردی (ویڈیو وائرل)

1 تعبيرية جمعہ 30 جولائی‬‮ 1202 - (دوپہر 2 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

ماسک نہ لگانے پر ’روبوٹ‘ نے پٹائی کردی (ویڈیو وائرل) بیجنگ: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے اور ساتھ ہی وبا سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے اور ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وبا کی سنگینی کے باوجود بھی شہریوں کی جانب سے سماجی فاصلے اور عوامی مقامات پر ماسک پہننے سے گریز کیا جارہا ہے جس کے باعث وبا کی شدت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

لیکن اب چین میں وبا کے دوران ماسک نہ لگانے والے شہریوں کو انوکھی سزا دی گئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں عوامی مقامات پر روبوٹ تعینات کیے گئے جو ماسک نہ لگانے والے شہریوں کی پٹائی کررہے ہیں تاکہ شہری ماسک لگانے کے عادی بن جائیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کسی شاپنگ مال میں برقی سیڑھیوں سے نیچے اتر رہا ہے اور اس نے ماسک نہیں لگایا ہوا وہ شخص جیسے ہی نیچے پہنچتا ہے تو روبوٹ اس کی پٹائی شروع کردیتا ہے۔

مذکورہ شخص کو پہلے ایک روبوٹ نے سزا دی اس کے بعد قریب موجود دو سے تین روبوٹ آگے آگئے اور انہوں نے بھی اس شخص کو ماسک نہ پہننے پر سبق سکھایا۔

روبوٹ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔