'ملک میں سیاسی عدم استحکام اوراضطراب لایا جارہا ہے'

1 تعبيرية جمعرات 8 دسمبر‬‮ 2202 - (دوپہر 1 بجکر 05 منٹ)

شیئر کریں:

'ملک میں سیاسی عدم استحکام اوراضطراب لایا جارہا ہے' کوئٹہ: جے یو آئی (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی پر اسرائیل اور بھارت نے فنڈز لینے کا الزام عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گذشتہ چار سال کے دوران ملکی معیشت کو زمین بوس کیا گیا، بیرونی سرمایہ کاری اور سی پیک جیسے عظیم منصوبے کو ٹھیس پہنچائی گئی۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ چین کے اعتماد اورمیگا پروجیکٹ متاثر کیے گئے، چین کیساتھ اعتماد 126دن کےدھرنے نےختم کیا ہم نےبحال کیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ سات ماہ سے ہم حکومت میں ہیں لیکن معیشت دلدل میں پھنستی جارہی ہے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب میں سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بیرونی قوتیں سازشیں کررہی ہیں، ملک میں سیاسی عدم استحکام اوراضطراب لایاجارہاہے،پارلیمنٹ و اداروں کو کمزور جبکہ عوام کےحقوق پرڈاکا ڈالاجارہاہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اوربھارت نے2018 کےانتخابات میں پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی،ریاست مدینہ بنانےکی بڑی بڑی باتیں کی گئیں جبکہ آپ (عمران خان ) خود گھڑی اور نوادرات چوری کرنے میں ملوث ہو۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے امریکا کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا نےبگرام میں انسانیت کاخون بہایا جبکہ عالمی ادارے ہمیں دھمکی دیتے ہیں کہ یہاں اقلیتوں کو حقوق حاصل نہیں۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکا شکست خوردہ ملک کی حیثیت سےبات چاہتا ہےتو بات کرے۔

شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لسانیت پرتقسیم ہونے والی قوم کویکجاکریں گے اور اپنی منزل تک پہنچ کردم لیں گے۔