منال خان کی شادی کب ہوگی؟

3 تعبيرية بدھ 23 جون‬‮ 1202 - (صبح 11 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

منال خان کی شادی کب ہوگی؟ معروف پاکستانی اداکارہ منال خان حال ہی میں احسن محسن اکرام کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھی ہیں اور اب ان کے مداح ان کی شادی کا بے تابی سے انتظار کرر ہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام کی جانب سے گزشتہ شام سوالات پوچھنے کا سیشن رکھا گیا، احسن محسن اکرام کی جانب سے سیشن کے شروع ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ہزاروں سوالات کا انبار لگ گیا۔

مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے احسن نے بتایا کہ وہ کراچی میں رہتے ہیں، ان کا گھر کراچی میں ہے اور انہیں لاہور شہر بھی پسند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پہلی بار منال خان سے شوٹنگ کے دوران ایک سیٹ پر ملے تھے اور وہ جلد ہی اپنی محبت کی مکمل کہانی بھی سب کو سنائیں گے۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں احسن کا کہنا تھا کہ وہ ابھی سوچیں گے کہ انہوں نے شادی 2021 میں کرنی ہے یا 2022 میں۔

خیال رہے کہ منال خان کی بہن ایمن خان کی شادی سنہ 2018 میں ہوئی تھی جس کی بے شمار تقریبات کئی روز تک چلتی رہیں جس پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔