سال 2020 کیسا رہا؟ رپورٹ جاری

1 تعبيرية بدھ 23 جون‬‮ 1202 - (صبح 11 بجکر 12 منٹ)

شیئر کریں:

سال 2020 کیسا رہا؟ رپورٹ جاری اسلام آباد: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان(ایچ آر سی پی) نے سال 2020 کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن ایچ آر سی پی نے دو ہزار بیس سے متعلق تیار کی گئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وبا نے شعبہ صحت کی خامیوں کو بےنقاب کر دیا۔

چیئرپرسن ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ نقصان مزدوروں اور دیہاڑی دار محنت کشوں کو ہوا۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دوران لاک ڈاؤن ہزاروں مزدور ملازمتوں سے نکال دیے گئے، آن لائن کلاسز کا فائدہ صرف مخصوص طبقے کو ہوا۔

ایچ آرسی پی کے مطابق 2020 میں زیرالتوا مقدمات کے انبار سے نمٹنے کے لیے خاطرخواہ پیشرفت نہ ہوسکی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات بلاروک ٹوک جاری رہے۔ خیال رہے کہ سال 2020 میں عالمی وبا نے نظام زندگی تباہ کرکے رکھ دیا تھا، خوش قسمتی سے دنیا اب معمولات زندگی کی طرف لوٹ رہی ہے۔