سول ایوی ایشن اتھارٹی میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ

1 تعبيرية بدھ 23 جون‬‮ 1202 - (صبح 11 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی میں مبینہ فراڈ کرکے ملازمت حاصل کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، جس کے بعد ملک بھر میں سی اے اے ملازمین کے خلاف تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد مبینہ فراڈ کرکےملازمت حاصل کرنےوالوں کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

ڈائریکٹرایچ آرسی اےاےنےچھان بین سےمتعلق حکم نامہ جاری کردیا ہے ، جس میں جعلی ڈگریوں، ڈومیسائل کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سی اے اے انتظامیہ کو جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین کی اطلاعات ملنے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ڈی جی سی اے اے کے احکامات پر ملک بھر میں سی اے اے ملازمین کے خلاف تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے۔

ڈی جی سی اے اے کے حکم پر ایچ آر ڈاریکٹوریٹ نے باقاعدہ چھان بین کا آغاز کردیا ہے ، ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ ملازمین کے سروس بک، میٹرک، میڈیکل سرٹیفکیٹ، شناختی کارڈ اور ڈومیسائل دیگر ریکارڈ کی جانچ پڑتال ہوگی۔

ملک بھر میں سی اے اے کے تمام شعبوں کے ملازمین کے تعلیمی اسناد، سروس بک سمیت دیگر دستاویز 2 جولائی تک فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مختلف شعبوں اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کے دستاویز میں بھی ہیر پھیر کی اطلاعات ہیں، وہ ملازمین جو کسی اور صوبے سے ہیں لیکن ملازمت کسی اور صوبے کے ڈومیسائل اور جعلی دستاویزات پر حاصل کی۔