’’میری زندگی کی روشنی آپ کو سالگرہ مبارک‘‘

1 تعبيرية ہفتہ 11 جولائی‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 14 منٹ)

شیئر کریں:

’’میری زندگی کی روشنی آپ کو سالگرہ مبارک‘‘ کراچی: سابق پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر میجر عقبہ کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے اپنے شوہر میجر عقبہ کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی اور ان کے لیے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا۔

عائشہ خان نے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’میری زندگی کو اپنے پیار اور محبت سے روشن کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔‘

View this post on Instagram
❤️ MA

A post shared by Aisha Uqbah Malik(aisha khan) (@aisha.u.malik) on

انہوں نے لکھا کہ آپ نے ہمیشہ مجھے اپنے وعدے سے بڑھ کر خوشیاں دی ہیں اور میں اس کے لیے آپ کی بے حد شکر گزار ہوں۔

عائشہ خان نے مزید لکھا کہ ’واقعی میں میری ہر خوشی صرف آپ سے ہے۔‘

یاد رہے کہ اداکارہ عائشہ نے خان نے گزشتہ برس میجر عقبہ سے اپریل میں شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا تھا۔

عائشہ خان کے ہاں گزشتہ سال نومبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔