مارچ میں لوگ نہیں ہوں گے اس لیے وہ توڑ پھوڑ کریں گے: شوکت یوسفزئی

1 تعبيرية بدھ 9 اکتوبر‬‮ 9102 - (شام 6 بجکر 05 منٹ)

شیئر کریں:

مارچ میں لوگ نہیں ہوں گے اس لیے وہ توڑ پھوڑ کریں گے: شوکت یوسفزئی پشاور: وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مارچ میں لوگ نہیں ہوں گے، لوگ نہ ہونے کی وجہ سے وہ پر امن نہیں رہیں گے اور توڑ پھوڑ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شوکت یوسف زئی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں توڑ پھوڑ کر کے یہ لوگ خبر بنانے کی کوشش کریں گے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا سمیت پورا ملک دہشت گردی سے متاثر ہوا ہے، ملک مشکلات سے گزر رہا ہے، دھرنوں کی ضرورت کیا ہے۔

وزیر اطلاعات کے پی نے کہا فضل الرحمان کو خطرہ ہے کہ مدینے کی ریاست بن گئی تو سیاست کہاں کریں گے، عوام نے مولانا کو پارلیمنٹ سے باہر کر دیا ہے، مراعات ختم ہونے پر وہ انتقام لینا چاہتے ہیں۔

ن لیگی مرکزی قیادت نے آزادی مارچ میں شرکت کی مخالفت کر دییہ بھی پڑھیں:  ن لیگی مرکزی قیادت نے آزادی مارچ میں شرکت کی مخالفت کر دی

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ کشمیر عالمی مسئلہ بن چکا ہے، فضل الرحمان اپنی سیاست چمکا رہے ہیں، فضل الرحمان دھرنے کی آڑ میں کیا حاصل کیا کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے بھی کہا ہے کہ یہ آزادی مارچ نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمان کا ذاتی مفادات کا مارچ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے بھی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کی مخالفت کر دی ہے، شہباز شریف، احسن اقبال اور راجہ ظفر الحق مولانا کے مارچ میں شرکت کے حامی نہیں ہیں، دوسرے درجے کے رہنماؤں نے مولانا کے مارچ میں شرکت کی تجویز دی ہے۔