موسمیات خطرات، عالمی بینک کی پاکستان کیلیے 188 ملین ڈالر امداد

1 تعبيرية پیر 1 جون‬‮ 0202 - (دوپہر 2 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

موسمیات خطرات، عالمی بینک کی پاکستان کیلیے 188 ملین ڈالر امداد اسلام آباد: موسمیاتی خطرات کے پیش نظر عالمی بینک پاکستان کو 188 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی میں عالمی بینک سے امداد کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے گئے، معاہدے کے تحت عالمی بینک پاکستان کو188ملین ڈالر کی امداد فراہم کرےگا۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ عالمی بینک موسمیاتی خطرات اور ماحولیاتی بحالی کیلئےامداد دے گایہ امدادی رقم موسمی پیشگوئیوں کےنظام کوبہتر اورقابل اعتباربنانےکیلئےخرچ ہوگی۔

اس کے علاوہ عالمی بینک کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالرکی منظوری دے چکا ہے،فنڈزکی منظوری عالمی بینک کےبورڈنےدی۔

یہ فنڈز صحت، تعلیم،خواتین کومعاشی مواقع کی فراہمی،کمزورطبقےکی مددکیلئے ہوں گے اور رقم کوروناکےمنفی اثرات کو محدود رکھنے کیلئے بھی استعمال ہوگی۔

اس سے قبل عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی تھی، یہ اضافی رقم داسو ہائیڈر و منصوبے کے فیزون کےلئے دی گئی، عالمی بینک نے یہ رقم کم قیمت رینیوایبل توانائی کی پیداوارکیلئے فراہم کی ہے، داسو منصوبے کی پیداواری صلاحیت تینتالیس سوبیس میگاواٹ ہے، داسو منصوبے سے بجلی کی پیداواری لاگت تین سینٹ فی یونٹ ہوگی۔