کرونا جانے والا نہیں، ویکسین کی تیاری تک ساتھ رہے گا، وزیراعظم

1 تعبيرية پیر 1 جون‬‮ 0202 - (دوپہر 3 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

کرونا جانے والا نہیں، ویکسین کی تیاری تک ساتھ رہے گا، وزیراعظم اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جانے والا نہیں، ویکسین کی تیاری تک ساتھ رہے گا اس وائرس نے بڑھنا ہے یہ پھیلے گا اور ہماری اموات بھی بڑھیں گی اس لیے ایس او پیز پر جتنا عمل کریں گے اور احتیاط کریں گے، محفوظ رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کا قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرونا کے 26 کیسز آنے پر این سی سی کا اجلاس طلب کیا،ووہان میں کورونا پھیلنے کے بعد ڈاکٹرز سے مشورے کیے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے روز سے کہہ رہا ہوں ہمارے حالات مختلف ہیں،پاکستان میں کئی ایسے لوگ ہیں جو 2 وقت کا صحیح کھانا نہیں کھاسکتے،پیسے والے شور مچا رہے تھے لاک ڈاؤن کرو، دوسری طرف غریب تھے جو روزانہ کما کر کھاتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے،لاک ڈاؤن سےصرف کرونا کیسز میں اضافے کو روکنا تھا،لاک ڈاؤن سے کرونا کا پھیلاؤ سست ہوجاتا ہے، کوشش یہی تھی کرونا کیسز کو کم تعداد پر روکاجائے،لاک ڈاؤن کا مقصدتھا اسپتالوں پر دباؤ نہ آئے۔

عمران خان کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کراچی میں 30 سے35 فیصد کچی آبادیاں ہیں،ان پر لاک ڈاؤن کا کیا اثر ہوا،ایسا لاک ڈاؤن نہیں چاہتا تھا جو پاکستان میں ہوا،بدقسمتی سے جو لاک ڈاؤن ہوا اس نے نچلے طبقے کو تکلیف پہنچائی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری تک کرونا جانے والا نہیں ہے،کم از کم اس سال تو ہمیں کروناوائرس کے ساتھ گزارا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 80 سے90 فیصد کرونا کیسز بیرون ملک سے آئے، بیرون ملک سے واپس آنے والوں کا ٹیسٹ کر کے گھر جانے دیں گے،اگر بیرون ملک سے واپس آنے والے کسی کا ٹیسٹ مثبت آیا توگھر میں قرنطینہ کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس نے بڑھنا ہے، یہ پھیلے گا،ہماری اموات بھی بڑھیں گی،ایس او پیز پر جتنا عمل اور احتیاط کریں گے، محفوظ رہیں گے۔