بھارت، 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

1 تعبيرية پیر 1 جون‬‮ 0202 - (دوپہر 3 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

بھارت، 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، بچی کی لاش چار روز بعد کنوئیں سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل وویک راج سمیت پولیس کے اعلیٰ عہدیدار نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور چھتارپور تھانہ انچارج کو تحقیقات میں مبینہ نرمی کے الزام میں معطل کردیا۔

پولیس نے کمسن بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کی اطلاع دینے پر دس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور نامعلوم افراد کے خلاف زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی پنجاب میں ایک سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بچی کی والدہ کی شکایت پر پڑوسی کو گرفتار کرلیا گیا، بچی کے طبی معائنے میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

واضح رہے کہ کرونا وبا پھیلنے سے قبل بھارت میں جنسی تشدد کے واقعات میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔