مسجدالحرام میں نماز کے اجازت ناموں سے متعلق اہم وضاحت

1 تعبيرية پیر 12 اپریل‬‮ 1202 - (شام 6 بجکر 1 منٹ)

شیئر کریں:

مسجدالحرام میں نماز کے اجازت ناموں سے متعلق اہم وضاحت سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ مسجد الحرام میں ایک ہی دن کی تمام نمازوں کے ‏اجازت نامے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت وزارت حج و عمرہ نے مسجدالحرام اور مسجد ‏نبویﷺ میں ادائیگی نماز کے لیے خصوصی ضوابط مرتب کیے ہیں۔

اس حوالے سے وقتاً فوقتاً شہری سوالات پوچھتے ہیں اور حکام کی جانب سے اس کے تسلی بخش ‏جواب دیے جاتے ہیں۔

ایک شہری نے پوچھا کہ کیا ایک ہی وقت میں ایک سے زائد دنوں کی نمازوں کے لیے بکنگ کروائی ‏جا سکتی ہے؟

جس پر وزارت حج و عمرہ کے رابطہ مرکز نے واضح کیا کہ مسجدالحرام میں ادائیگی نماز کے لیے ‏ایک دن کی تمام نمازوں کے اجازت نامے حاصل کیے جا سکتے ہیں تاہم اگلے دن یا آنے والے ایام کی ‏ایک ساتھ بکنگ نہیں کی جا سکتی۔

وزارت نے کہا کہ ایک دن میں تمام نمازوں کے اجازت نامے حاصل کیے جاسکتے ہیں اور اگلے دن ‏کے لیے الگ سے درخواست دی جائے گی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کے صحنوں کے اطراف واقع ہوٹل بھی ‏رمضان کے دوران عمرہ اجازت نامے جاری کرسکتے ہیں۔

وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوٹلوں کو اعتمرنا اور توکلنا ‏نامی ایپس کے ذریعے عمرہ اجازت نامے جارے کرنے کی اجازت ہوگی۔ مسجد الحرام میں نماز اور ‏عمرے کے اجازت ناموں سے متعلق جو شرائط جاری کی گئی ہیں وہ ہوٹلوں کی جانب سے جاری ‏کیے جانے والے عمرہ اجازت ناموں پر بھی لاگو ہوں گی۔

ہوٹل صرف کورونا سے محفوظ افراد کو عمرہ اجازت نامہ جاری کرنے کے پابند ہوں گے۔ وبائی ‏صورت حال کے پیش نظر حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے تاکہ مہلک وائرس قابو میں رہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق رواں سال رمضان کے دوران مسجد الحرام میں نماز، عمرہ، روضہ ‏شریفہ میں نماز اور زیارت کے اجازت نامے صرف ان شہریوں کو جاری کیے جائیں گے جنہوں ‏نےکورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں یا پھر پہلی خوراک لینے کے بعد تقریباً چودہ دن ‏گزار چکے ہیں۔