لائیو اسٹریمر نے شہری کو لٹنے سے بچا لیا، ویڈیو وائرل

3 تعبيرية پیر 12 اپریل‬‮ 1202 - (شام 7 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

لائیو اسٹریمر نے شہری کو لٹنے سے بچا لیا، ویڈیو وائرل لندن : یوٹیوبر نے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے شہری کو لٹنے سے بچالیا۔ شہری کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام پر اس کی تعریف کی اور سراہا۔

رپورٹ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شیرون نامی یوٹیوبر وسطی لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کررہا تھا وہ اس دوران وہ لائیو اسٹریمنگ پر اپنے دوستوں سے متعدد سوالات کررہا تھا۔

اس دوران اس کی نظر ایک نوجوان سائیکل سوار پر پڑتی ہے جو زمین پر گرا ہوتا ہے، جسے ایک رہزن لوٹنے کی کوشش کررہا تھا۔

یہ منظر دیکھ کر شیرون نے زور دار آواز میں دور سے ہی چیختے ہوئے اسے للکارا اور کہا کہ اسے چھوڑو شیرون کو آتا دیکھ کر راہزن موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔

یوٹیوبر بھاگتے ہوئے اس کے قریب پہنچ گیا اور دیکھا کہ زمین پر گرا ہوا سائیکل سوار شدید زخمی ہے اور مدد کیلئے پکار رہا ہے، شیرون نے فوری طور پر پولیس ایمرجنسی لائن پر اطلاع دی۔

یوٹیوبر کے اس دلیرانہ اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے شیرون کی تعریف کی۔