پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہورہا ہے؟ شہباز گل نے بتادیا

1 تعبيرية جمعہ 30 جولائی‬‮ 1202 - (دوپہر 3 بجکر 53 منٹ)

شیئر کریں:

پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہورہا ہے؟ شہباز گل نے بتادیا لاہور: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے کا اضافہ کیا جارہا ہے، ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کے مطابق 27 ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے کم ہے اور 140 ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے زیادہ ہے، دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لیٹر ہے، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی ہے، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے۔

شہباز گل نے ٹویٹ کیا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد اور پاکستان میں 11 فیصد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر تقریباً صفر کے قریب ٹیکس وصول کررہی ہے۔