ترکی میں خوفناک آتشزدگی، 6 صوبے لپیٹ میں آگئے، 4 افراد ہلاک

1 تعبيرية جمعہ 30 جولائی‬‮ 1202 - (سپہر 5 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

ترکی میں خوفناک آتشزدگی، 6 صوبے لپیٹ میں آگئے، 4 افراد ہلاک انقرہ: ترکی کے جنوبی ساحلی خطے میں متعدد مقامات پر لگی آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ آگ نے سیاحتی مقامات سمیت 6 صوبے کو لپیٹ میں لے لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ڈیزاسٹر اور ہنگامی اداروں نے آتشزدگی کے نتیجے میں 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی، ہلاک ہونے والوں میں ایک معمر شہری بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ آگ انطالیہ کے مشرق میں 75 کلومیٹر کے فاصلے پر کم آبادی والے علاقے میں ایک ریزورٹ سے پھیلی جو روسی اور مشرقی یورپی سیاحوں میں مقبول تھا۔

جس کے بعد یہ ہوٹلز اور ریزورٹس سے گھرے ساحلی مقام پر پھیل گئی، سوشل میڈیا اور ترک ٹیلی ویژن پر سامنے آنے والی فوٹیجز میں رہائشیوں کو کاروں سے نکلتے اور دھویں سے بھری سڑکوں پر اپنی زندگی بچانے کے لیے بھاگتے دیکھا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امداد پہنچانے کی کوشش میں ایک 25 سالہ شخص بھی ہلاک ہوگیا، اب تک 183 افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا جاچکا ہے۔

وزیر زراعت بکر باک دیمیرلی نے بتایا کہ جنوبی ساحل پر نئی آگ لگنے کی وجہ سے ایک ہوٹل کو بھی خالی کروالیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کو ملک میں آتشزدگی کے 53 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے زیادہ تر پر قابو پالیا گیا ہے۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ 3 جہاز، 38 ہیلی کاپٹرز اور 4 ہزار فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے تعینات کردیے گئے ہیں، وزیر کا کہنا تھا کہ آتش زنی کے نتیجے میں ایک ہزار مویشی ہلاک جبکہ 120 ایکٹر زرعی رقبہ تباہ ہوچکا ہے۔