اندرون ملک پروازوں پر ایروناٹیکل چارجز لاگو

3 تعبيرية منگل 18 مئی‬‮ 1202 - (صبح 11 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

اندرون ملک پروازوں پر ایروناٹیکل چارجز لاگو کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے 2سال بعد اندرون ملک پروازوں پر ایروناٹیکل چارجز لاگو کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی اندرون ملک سفر کرنے والوں سے براہ راست ٹیکس وصول کرے گی۔ سی اے اے فی ٹکٹ مسافروں سے 600روپے وصول کرے گی۔

15مئی 2019 کے بعد 2سال کے لیے ایروناٹیکل چارجز ختم کیے گئے تھے۔

دوسری جانب قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی 2 سال بعد بلوچستان کے ضلع ژوب کے لیے پروازیں بحال ہوگئیں۔ شہری پی آئی اے کی فلائٹس کے ذریعے ژوب پہنچ سکیں گے۔

مسافروں کے لیے ایک اور اچھی خبر!مسافروں کے لیے ایک اور اچھی خبر!

دو سال بعد اے ٹی آر طیارے کی پہلی پرواز پی کے 528 کراچی سے ژوب پہنچی۔ جبکہ پرواز پی کے529مسافروں کو لے کر کراچی کے لیے روانہ ہوئی۔

کوروناوائرس کے پیش نظر مسافروں کی صحت کا ترجیحی بنیادوں پر خیال رکھا جارہا ہے جبکہ سفر کرنے والے تمام افراد کو ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہوگا۔