کراچی میں مٹی کا طوفان، موسلادھار بارش شروع

1 تعبيرية منگل 18 مئی‬‮ 1202 - (دوپہر 21 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی میں مٹی کا طوفان، موسلادھار بارش شروع کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ریکارڈ کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان امڈ آیا، شہر کے کئی علاقے گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں ہے، جبکہ کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

سرجانی، نیوکراچی، یوسف گوٹھ، تیئسر ٹاون، خدا کی بستی، صدر، اورنگی ٹاؤن، قصبہ کالونی اور بلدیہ سمیت کئی علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔ کراچی میں شدید گرمی کے بعد بادل چھا گئے، گرمی کازور ٹوٹ گیا۔

ادھر ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں گردآلود ہوائیں ایک گھنٹے تک چل سکتی ہیں۔

خبر کی اپ ڈیٹ جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔