بھاری بھرکم بھالو بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، پھر کیا ہوا؟

1 تعبيرية جمعرات 10 جون‬‮ 1202 - (شام 7 بجکر 12 منٹ)

شیئر کریں:

بھاری بھرکم بھالو بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، پھر کیا ہوا؟ واشنگٹن : بھاری بھرکم ریچھ نے بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر اہل علاقہ کو بجلی سے محروم کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھورے رنگ کے ریچھ کے بجلی کے کھمبے پر چڑھنے کا واقعہ امریکی ریاست ایریزونا کے شہر ولکوس میں پیش آیا، جسے ریسکیو کرنے کےلیے علاقے کی بجلی معطل کرنا پڑی۔

ریچھ کو بجلی کے کھمبے پر چڑھا دیکھ کر اہل علاقہ ریچھ کےلیے فکر مند ہوگئے اور اسے بچانے سے لگنے سے بچانے کےلیے فوری طور پر متعلقہ کمپنی کو مطلع کیا۔

شہری کی شکایت پر الیکٹرک کمپنی نے علاقے کی بجلی معطل کی تاکہ ریچھ کو بحفاظت پول سے نیچے اتارا جاسکے۔

اطلاع موصول ہوتے ہی الیکٹرک کمپنی کی گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی، جس کے بعد لائن مین نے 8 فٹ لمبی فائبر گلاس اسٹک کی مدد سے ریچھ کو کھمبے سے نیچے اتارا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریچھ بغیر کوئی زخم کھائے  پول سے نیچے اترا اور صحرا کی جانب نکل گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چند ہفتوں کے دوران ایریزونا میں بجلی کے کھمبے پر بھالو کے چڑھنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔