دبئی میں مصروف افراد کو آرام فراہم کرنے کیلیے عارضی ’’قیلولہ بار‘‘ قائم

50708 تعبيرية ہفتہ 2 اپریل‬‮ 6102 - (دوپہر 21 بجکر 63 منٹ)

شیئر کریں:

دبئی میں مصروف افراد کو آرام فراہم کرنے کیلیے عارضی ’’قیلولہ بار‘‘ قائم دبئی میں نہایت آرام دہ فرنیچر پر قیلولہ کی سہولت پیش کرنے والی ایک بار کھلی ہے جسے لوگوں نے بہت پسند کیا ہے۔ اس قیلولہ ( نیپ) بار میں کوئی بھی آکر باضابطہ طور پر نیند لے سکتا ہے۔ اسے فرانس کی ایک فرنیچر کمپنی نے قائم کیا ہے، یہاں آرام دہ فرنیچر کی ہر وہ شے ہے جو آپ کو اپنی مختصر نیند کے لیے درکار ہوتا ہے، یہاں خاص لاؤنج کرسیاں، تکیے، ہربل اور گرین ٹی، خوشبوئیں اور نیند لانے کے لیے لوریاں سنانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ اس نیپ بار کی دیواروں پر خواب آور رنگ کیے گئے ہیں اور اندر کا ماحول بہت پرسکون بنایا گیا تھا۔ یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو تیزرفتار کاروباری زندگی کی وجہ سے دوپہر میں آرام نہیں کرسکتے اور یوں یہاں آکر تھوڑی دیرکے لیے سستا سکتے ہیں۔ یہاں دبیز بادلوں کے شکل کے بستر بھی لگائے گئے ہیں۔