دبئی ایئرپورٹ کے استعمال پر 35 درہم سروس فیس ادا کرنی ہو گی

185 تعبيرية اتوار 3 اپریل‬‮ 6102 - (دوپہر 21 بجکر 34 منٹ)

شیئر کریں:

دبئی ایئرپورٹ کے استعمال پر 35 درہم  سروس فیس ادا کرنی ہو گی  اقدام کا مقصد 2023 تک ایئرپورٹ پرمسافروں کی تعداد 100ملین تک بڑھانےاوربھرپورسہولتیں فراہم کرنے کے ہدف کو حاصل کرنا ہے: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور چیئرمین دبئی ایگزیکٹو کونسل نے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس کے تحت دبئی ایئرپورٹ پر سہولتوں کے استعمال پر مسافروں سے 35 درہم سروس فیس کے طور پر چارج کیے جائیں گے۔ فیس دبئی میں کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کی طرف سے ٹکٹ جاری کرنے پر جمع کیے جائیں گے، فیس دبئی حکومت بیت المال کو پیش کی جائے گی جسے ہوائی اڈے کی توسیع، تزئین و آرائش اور بڑھتی صلاحیت کیلیے استعمال کیا جائے گا، ۔