عرب ملک کے شاپنگ مال میں برطانوی منیجر کی شرمناک حرکت پکڑی گئی

187 تعبيرية اتوار 10 اپریل‬‮ 6102 - (شام 6 بجکر 05 منٹ)

شیئر کریں:

عرب ملک کے شاپنگ مال میں برطانوی منیجر کی شرمناک حرکت پکڑی گئی دبئی سٹی (نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ایک شاپنگ مال میں مبینہ طورپر ایک برطانوی منیجر نے ویڈیوریکارڈنگ پر لگا کر اپنا موبائل فون وہاں موجود خاتون کی ٹانگوں کے درمیان گرادیا تاکہ خاتون کے مخصوص حصوں کی ویڈیو بنائی جاسکے لیکن پکڑاگیا اور شکایت پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حراست میں لے لیا، اس شرمناک حرکت کے شواہد سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مل گئے ۔
دبئی کریمینل کورٹ کوایک عینی شاہدنے بتایاکہ پانچ جنوری کو 29سالہ ملزم برطانوی مارکیٹینگ منیجر جمیرا کے ساحلی علاقے میں واقع سپرمارکیٹ گیاجہاں میں اورمیری ایک ساتھی بھی وہاں موجودتھیں، وہ میرے پیچھے چل رہی تھیں ، اچانک اس نے آوازدی اور بھاگنے کی کوشش کرنیوالے شخص کو روکنے کیلئے کہا، ملزم کو پکڑلیاگیا ۔خاتون نے مختصر لباس زیب تن کررکھاتھا اور بتایاکہ اس شخص نے جسم کے مخصوص حصوں کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی جس پر ملزم سے موبائل فون لے لیا گیا لیکن ریکارڈنگ فولڈر کھول کر دکھانے کی شرط پر موبائل واپس کردیا، ملزم نے ویڈیو فولڈر کھولاجس میں الماریاں اور سپرمارکیٹ کے داخلے راستے کو دیکھاگیا لیکن پھر اچانک ملزم نے اپنے خلاف موجود شواہد کو ڈیلیٹ کردیا۔ 
عدالت کو بتایاگیاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو خاتون کی ٹانگوں کے قریب سگریٹ کی ڈبی گراتے دیکھاجس کے بعد وہ ڈبی اٹھانے کے لیے جھکا اور اس وقت دوسرے ہاتھ میں ملزم نے فون پکڑرکھاتھا جو خاتون کی ٹانگوں کے درمیان رکھ دیا، خاتون کو اس حرکت کا اندازہ ہونے پر وہ دور ہٹ گئی اور ملزم نے دوڑنے کی کوشش کی ۔ اے ایچ نامی متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایاکہ جب اس نے اپنے عقب میں مرد کو جھکتے دیکھاتو وہ پیچھے مڑی توموبائل فون کے کیمرے پر نظر پڑی ۔ نیوزویب سائٹ ایمریٹس 24/7کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا جس نے اعتراف جرم بھی کرلیاتاہم پراسیکیوشن اور عدالت کے سامنے اپنے جرم سے مکر گیا۔ پراسیکیوشن کی طرف سے عدالت میں سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی پیش کردی گئی جبکہ مقدمے کی مزید سماعت 27اپریل کو ہوگی