روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 61 افراد ہلاک

82183 تعبيرية اتوار 20 مارچ‬‮ 6102 - (رات 1 بجکر 2 منٹ)

شیئر کریں:

روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 61 افراد ہلاک (اردو اخبار )اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی کے بوئنگ 800-738 طیارے کو زمین پر اترتے وقت حادثہ پیش آیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

احال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکتی تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حادثہ خراب موسم اور کم روشنی کے باعث پیش آیا۔ اطلاعات ہیں کہ یہ طیارے لینڈنگ کے انتظار میں دو گھنٹے تک فضا میں چکر لگاتا رہا۔ بعض ازاں لینڈنگ کی کوشش میں زمین پر گر کر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔

مقامی وزارت ہنگامی حالات کی ترجمان مرینہ کستیوکووا نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’طیارے میں 55 مسافر اور چار یا پانچ عملے کے ارکان سوار تھے اور یہ دبئی سے آرہا تھا، حادثہ زمین پر اترتے وقت روستوف اون ڈون کے ہوائی اڈے پر پیش آیا۔‘

حکام کے مطابق طیارے میں سوار کوئی شخص زندہ نہیں بچا ہے۔ زیادہ تر افراد روسی بادشندے ہی تھے۔