جنوبی ایشیا میں علاقائی سیکورٹی پر فوجی اخراجات66ارب ڈالر تک پہنچ گئے، ماہرین

65825 تعبيرية اتوار 20 مارچ‬‮ 6102 - (صبح 01 بجکر 22 منٹ)

شیئر کریں:

جنوبی ایشیا میں علاقائی سیکورٹی پر فوجی اخراجات66ارب ڈالر تک پہنچ گئے، ماہرین کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی اور مرکزی ایشیا میں فوجی اخراجات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یہاں قومی لچک،وطن اور علاقائی سیکورٹی کی مد میں کئے جانے والے فوجی اخراجات 66ارب ڈالر کی بلند سطح تک پہنچ گئے ہیں،یہ بات صنعتی ماہرین نے ISNR 2016 کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بتائی۔سینٹر فار سٹرٹیجک اینڈ انٹر نیشنل اسٹڈیز کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک دفاعی اور سماجی و اقتصادی ترقی کےلئے سرحد پار اور بین الحکومتی تعاون کےساتھ ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں اضافہ کی جانب گامزن ہیں۔سیکورٹی ریسرچ فرمSIPRIکے مطابق جنوبی اور مرکزی ایشیا میں سال2005سے فوجی اخراجات میں41فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جو کہ سال2014میں66ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے ہیں،جو کہ اس شعبے میں بہترین کاروباری مواقعوں کو بھی ظاہر کرتے ہیں، جبکہ سال 2016 میں پاکستان کے دفاعی بجٹ میں اضافے کی شرح بھی دوہرے اعداد میں داخل ہوگئی اور پاکستان کا دفاعی بجٹ ساڑھے سات ارب ڈالر(781ارب پاکستانی روپے) پر پہنچ گیا۔خطے میں دفاع کے حوالے سے بڑھتے ہوئے اس رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹرنیشنل ایگزیبیشن فار نیشنل سیکورٹی اینڈ ریزیلنس(ISNR)سال2016کی سب سے بڑی نمائش کے انعقاد کےلئے تیار ہے ۔ابوظہبی کے نیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں 15تا17مارچ تک منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں پانچ نمائشیں،دو کانفرنسزاور 60سے زائد سیمینارز منعقد کئے جائینگے ،نمائش میں 45ممالک سے 500نمائش کنندگان دفاعی آلات و سازو سامان کی نمائش کرینگے جبکہ 90ممالک سے 20ہزار سے زائد شرکاءنمائش میں موجود ہونگے۔سال2014میں اس نمائش میں 300ملین ڈالرز سے زائد کے سودے طے پائے تھے جبکہ امکان ہے کہ اس برس 3ہزار سے زائد میٹنگز میں طے پانے والے سودوں کا حجم کہیں زیادہ ہوگا۔اس نمائش میں متحدہ عرب امارات 911کے ورلڈ فائٹرز اپنی ریسکیو صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کرینگے ،نمائش میں بین الاقوامی خریداروں اور فروخت کنندہ کی بڑی تعداد شریک ہوگی جہاں دفاعی انڈسٹری سے متعلق جدید رجحانات کا تبادلہ خیال بھی کیا جائیگا۔نمائش میں یو اے ای کے30سے زائد اسمال اینڈ میڈیم سائز انٹر پرائززکو ایوارڈ سے بھی نوازا جائیگا،نمائش کا افتتاح15مارچ کوایک رنگا رنگ تقریب میں کیا جائیگا۔