عرب ملک میں تربیت دینے کے بہانے پاکستانی شہری کی بھارتی نوجوان لڑکی سے انتہائی شرمناک حرکت، معاملہ بہت آگے بڑھ گیا

126 تعبيرية جمعہ 13 مئی‬‮ 6102 - (شام 6 بجکر 73 منٹ)

شیئر کریں:

عرب ملک میں تربیت دینے کے بہانے پاکستانی شہری کی بھارتی نوجوان لڑکی سے انتہائی شرمناک حرکت، معاملہ بہت آگے بڑھ گیا دبئی میں مقیم ایک پاکستانی شخص پر بھارتی لڑکی کو نوکری کے لئے تربیت دینے کے بہانے جنسی حملے کا نشانہ بنانے کا شرمناک الزام لگ گیا ہے۔ 
گلف نیوز کے مطابق 19 سالہ لڑکی عدالت میں پیش ہوگئی، جہاں اس نے بتایا کہ 33 سالہ پاکستانی منیجر نے اسے اپنے فلیٹ میں لیجاکر ہوس کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیٹ پر نوکری کی تلاش کررہی تھی کہ ایک رئیل سٹیٹ کمپنی کا اشتہار نظر آیا۔ جب اس نے رابطہ کیا تو پاکستانی شخص نے خود کو کمپنی کا منیجر بتایا اور اسے انٹرویو کے لئے بلالیا۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کا خاوند اسے انٹرویو کے لئے چھوڑ کر اپنے کام پر روانہ ہوگیا۔ خود کو رئیل سٹیٹ کمپنی کا منیجر بتانے والا شخص لڑکی سے مختصر گفتگو کے بعد اسے کمپنی کا ہیڈ آفس دکھانے اور ابتدائی تربیت دینے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اسے لے کر الراشدیہ کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں داخل ہوگیا اور بتایا کہ یہی اس کی کمپنی کا ہیڈ آفس ہے۔ دراصل یہ اس شخص کی رہائش گاہ تھی جہاں وہ لڑکی کو اپنے بیڈ روم میں لے گیا اور دروازہ لاک کرکے قابل اعتراض حرکات شروع کر دیں۔ 
لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اس کی عصمت دری کی کوشش کی، لیکن شدید مزاحمت پر پیچھے ہٹ گیا اور خود کو برہنہ کر کے اپنے ساتھ ہی شرمناک حرکات شروع کر دیں۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ ملزم نے اس واقعہ کا کسی سے ذکر نہ کرنے کا وعدہ لے کر اسے جانے کی اجازت دی۔ متاثرہ لڑکی نے واقعہ کے بارے میں خاوند کو بتایا تو اس نے پولیس سے رابطہ کرلیا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔ عدالت اس مقدمے کا فیصلہ 26مئی کو سنائے گی۔