سعودی نائب وزیردفاع کی یمنی رہنماؤں سے ملاقاتیں، یمن جنگ پر…

1 تعبيرية جمعرات 22 اگست‬‮ 9102 - (رات 9 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

سعودی نائب وزیردفاع کی یمنی رہنماؤں سے ملاقاتیں، یمن جنگ پر… ریاض: سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے یمن کی جنوبی عبوری کونسل کی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور یمن کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جنوبی یمن کی عبوری کونسل کی قیادت سے ملاقات کی جس کی سربراہی عیدروس الزبیدی کر رہے تھے۔

سعودی اخبار نے بتایا کہ اس موقع پر شہزادہ خالد نے سعودی عرب کی جانب سے بات چیت کی دعوت اور یمن میں اتحادی افواج کی جانب سے فائر بندی کا مطالبہ قبول کرنے پر جنوبی عبوری کونسل کے موقف کو گراں قدر قرار دیا۔

سعودی نائب وزیر دفاع نے زور دیا کہ طاقت کے استعمال سے دور رہ کر اختلافات کو بات چیت سے حل کیا جائے، یمن کی حکومت اور عوام کی مرکزی دشمن حوثی ملیشیا کے خطرے سے نمٹنے کے لیے صفوں میں اتحاد پر کام کیا جائے اور یمن کو ولایت فقیہ کے حوالے کرنا کسی طور بھی قبول نہ کیا جائے۔

عرب اتحاد نے صعدہ میں حوثیوں کا آپریشن کنٹرول روم تباہ کردیا،17جنگجو ہلاکعرب اتحاد نے صعدہ میں حوثیوں کا آپریشن کنٹرول روم تباہ کردیا،17جنگجو ہلاک

شہزادہ خالد نے جنوبی یمن کے معاملے کو مکالمے کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ طاقت کے استعمال سے صرف ایرانی نظام اور یمن میں اس کے دست راس حوثیوں کو ہی فائدہ پہنچے گا۔

دوسری جانب اتحادی فوج کی کتاف ڈاریکٹوریٹ میں متمرکزحوثی ملیشیا کے لیے بھیجی گئی کمک پربمباری کے نتیجے میں 21جنگجو مارے گئے۔

خیال رہے کہ یمن میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی گورنری صعدہ میں حوثی ملیشیا کا آپریشن کنٹرول روم بمباری سے تباہ کردیااور اس میں موجود تمام 17جنگجو ہلاک ہوگئے۔