’’پریانکا میں ایسا کچھ نہیں‌ کہ مجھے حسد ہو‘‘

3 تعبيرية بدھ 9 اکتوبر‬‮ 9102 - (شام 7 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

’’پریانکا میں ایسا کچھ نہیں‌ کہ مجھے حسد ہو‘‘ لندن : پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے پریانکا چوپڑا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا  ہے کہ بھارتی اداکارہ جنگ کے علاوہ کسی چیز کی حامی نہیں، اُن میں ایسا کچھ نہیں کہ میں حسد کروں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے رواں برس فروری میں بھارتی فوج کے حق میں بیان دیا جس کے بعد سے ارمینہ خان نے انہیں‌ اپنی زد پر رکھا ہوا ہے اور وہ مختلف وقتوں میں اظہار بھی کرتی رہتی ہیں۔

ایک ٹویٹر صارف کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے ارمینہ خان کا کہنا تھا کہ ’’بھارتی اداکارہ سوائے جنگ کے کسی چیز کی حامی نہیں ہیں‘‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’’دوست ، خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتی ہوں کہ کاش کچھ ایسا ہوتا جس کی وجہ سے میں اداکارہ سے حسد کرتی، کاش آپ انجیلنا جولی اور ایشوریا رائے کے بارے میں مجھ سے پوچھتی تو یہ ممکن بھی ہوسکتا تھا‘‘۔

ارمینہ خان کا کہنا تھا کہ ’’پریانکا چوپڑا کو رول ماڈل قرار نہیں دیا جاسکتا اور نہ ہی انہیں ایسا کچھ سمجھا جاسکتا ہے‘‘۔

یاد رہے کہ ارمینہ خان سمیت دیگر پاکستانی اداکاروں نے بھارت کی کشمیر میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی اور آرٹیکل 370 کے خاتمے پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ارمینہ خان نے لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مظاہرے میں بھی شرکت کی تھی۔

اداکارہ پریانکا چوپڑایاد رہے کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مارچ میں سوشل میڈیا پر پاک بھارت جنگ کو ہوا دینے کی کوشش کی تھی جس کے بعد  سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے نےاقوام متحدہ سے مطالبہ کیا تھا کہ اداکارہ کو گُڈ ول ایمبیسڈر ہٹایا جائے۔