عمران خان چور، لٹیروں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں، فردوس عاشق اعوان

1 تعبيرية ہفتہ 14 دسمبر‬‮ 9102 - (دوپہر 1 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

عمران خان چور، لٹیروں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں، فردوس عاشق اعوان اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چور، لٹیروں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے مشن کے ساتھ چلنے والے قابل تحسین ہیں، وزیراعظم نے اپنی ذات کو پیچھے چھوڑ کر قومی مفاد کی بات کی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج ملک کا ایک ٹولہ اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہا ہے، اپنے نظرئیے پر قائم رہنے والا ہی لیڈر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کو اپنی ذات کے لیے نہیں پاکستان کے مفاد کے لیے لڑنا ہے، بھارت میں سٹیزن ایکٹ قائد اعظم کے نظریے کی جیت ہے، بھارت میں جو کچھ ہورہا ہے اس نے قائد اعظم کے نظریے کو سچ ثابت کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جس مقصد کے لیے یہ ملک بنا وہ مقصد بیچ میں کہیں کھو گیا تھا، عمران خان قائد اعظم کا نظریہ جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے ساتھ وفادار ہیں اور وفاداری نبھائیں گے، صفوں میں تنظیم سازی ہونے تک مقاصد حاصل نہیں ہوں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، قائد اعظم کا نظریہ آج ہندوستان میں سچ ثابت ہورہا ہے، گاندھی کا نظریہ ہندوستان میں رد ہورہا ہے۔