آرمی ٹوپی کس نے دی؟ میانداد نے جواب دیدیا

5 تعبيرية ہفتہ 14 دسمبر‬‮ 9102 - (دوپہر 1 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

آرمی ٹوپی کس نے دی؟ میانداد نے جواب دیدیا لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ فوجی کیپس مختلف جگہوں سے مل جاتی ہیں مگر یہ بتاؤں گا کہ میں نے ٹوپی کہاں سے لی۔

قریباً 15 سال بعد راولپنڈی میں ہونے والے پاک سری لنکن تاریخی ٹیسٹ میچ کے دوران عظیم بیٹسمین جاوید میانداد الگ ہی روپ میں نظر آئے تھے، سر پر آرمی کیپ رکھے میدان میں انٹری اور پھر شائقین سے گھل مل جانے کے مناظر کو سب ہی پسند کیا۔

مگر سوال یہ تھا کہ آخر جاوید میانداد کو آرمی کیپ پہننے کی ضرورت کیوں پیش آیا؟ کیا انہوں نے بھی ویرات کوہلی کو جواب دینے کے لیے ایسا کیا؟ اس حوالے سے جاوید میانداد نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کیپ کو پہننے کا مقصد پاک فوج سے اپنے دلی جذبات کا اظہار تھا، میرے دل میں فوج کے لیے بہت عزت ہے اگر کرکٹر نہ بنتا تو فوجی بنتا۔

مایہ ناز بیٹسمین کا کہنا تھا کہ میں تو شروع سے ہی یہ ٹوپی پہنتا آرہا ہوں، کوہلی اور دیگر لوگ تو سیاسی مقاصد کے لیے آرمی کیپ استعمال کرتے ہیں لیکن میں بچپن سے ایسی ٹوپیاں پہن رہا ہوں اور مجھے یہ جذبہ اپنے گھر سے ملا ہے۔

واضح رہے کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات میں بھی جاوید میانداد نے آرمی کیپ پہن رکھی تھی۔