2300 موبائل فونز رکھنے والا انوکھا شخص، ویڈیو وائرل

1 تعبيرية جمعہ 21 فروری‬‮ 0202 - (دوپہر 3 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

2300 موبائل فونز رکھنے والا انوکھا شخص، ویڈیو وائرل نئی دہلی: موبائل فون کے شوقین تو بہت سے لوگ ہوتے ہیں لیکن بھارت میں ایک ایسا شخص سامنے آیا ہے جس کے پاس 4 یا پانچ نہیں بلکہ 2371 موبائل فونز ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے شہری جیش کلے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے پاس 2371 موبائل فونز موجود ہیں۔

جیش کا کہنا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے، جیش نے پانچ سال کے دوران فونز جمع کرنا شروع کیے تھے جن میں زیادہ تر نوکیا کمپنی کے موبائل فونز ہیں۔

یوٹیوب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلے کے گھر کے ہر گوشے میں فونز موجود ہیں، کمرے، بیڈروم، باورچی خانے کے دروازوں میں یہاں تک کہ اس کی بیوی کی الماری اور بستروں میں بھی فون کو جگہ دی گئی ہے۔

ویڈیو میں کلے کا کہنا تھا کہ یہ فونز نہیں بلکہ میرے بچے ہیں اور میرے پاس فوری دنیا کے فونز موجود ہیں۔

فونز سے اپنی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کلے نے کہا کہ اس کی شروعات اپنے کالج کے دنوں سے ہوئی جب اس کے پاس نوکیا 3310 کا فون تھا جو دوسری منزل سے گر کر بھی ٹوٹنے سے بچ گیا تھا، اس نے اس چیز سے متاثر ہوکر فون جمع کرنا شروع کردئیے۔

ویڈیو میں کلے کا کہنا ہے کہ میرے دوست اور خاندان کے افراد میرے لیے مختلف رائے دیتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو مجھے پاگل آدمی کہتے ہیں۔

جیش کلے کے مطابق کچھ مجھ پر فخر محسوس کرتے ہیں اور کچھ یہ بھی کہتے ہیں کہ میں نے ایک بڑی سرمایہ کاری میں بہت زیادہ رقم لگا رکھی ہے۔