بلی نے دوران سرکس ٹرینر پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

1 تعبيرية منگل 25 فروری‬‮ 0202 - (دوپہر 2 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

بلی نے دوران سرکس ٹرینر پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل ماسکو: روس میں سرکس کے دوران بلی نے ٹرینر پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس میں سرکس کے دوران ٹرینر نے کارکردگی دکھانے کے لیے بلی کو زبردستی اسٹول سے گھسیٹا تو بلی نے اس پر حملہ آور ہوگئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی اسٹول پر موجود ہے اور ٹرینر ہاتھ میں موجود رسی کو کھینچ رہا ہے جیسے ہی بلی اسٹول سے نیچے گرتی ہے تو وہ ٹرینر پر حملہ کردیتی ہے۔

جنگلی بلی معمر ٹرینر کے سینے اور گردن پر اپنے پنجے سے حملہ کرنے کے لیے فضا میں بلند ہوگئی اور ٹرینر کو نیچے گرادیا، ٹرینر اپنے چہرے کو بچانے کے لیے پیچھے کی جانب جارہا ہے۔

رپورٹ میں اس کی بات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ ٹرینر کے زخموں کی شدت کتنی ہے۔

سرکس انتظامیہ کا موقف ہے کہ جنگلی بلی نے ٹرینر پر حملہ اس لیے کیا کہ وہ سامعین کے کیمروں کی چمک سے خوفزدہ ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ سرکس کے دوران اس طرح کے حادثات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں اس سے قبل سرکس کے دوران ہی شیر نے لڑکی پر حملہ کردیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔