خود کش جیکٹ بنانے کے ماہر دہشت گردوں سے پولیس مقابلہ

1 تعبيرية اتوار 25 اکتوبر‬‮ 0202 - (دوپہر 5 بجکر 95 منٹ)

شیئر کریں:

خود کش جیکٹ بنانے کے ماہر دہشت گردوں سے پولیس مقابلہ سکھر: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ ایک مقابلے میں پولیس نے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، دہشت گرد خود کش جیکٹ بنانے کے ماہر تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر سکھر میں جعفرآباد روڈ پر ایک اہم کارروائی کی جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تھی جس پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، تاہم جوابی فائرنگ میں دونوں دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق زخمی دہشت گردوں نے اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑا، انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد خود کش جیکٹ بنانے کے ماہر تھے، جن سے خود کش جیکٹ بنانے کا سامان، 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوا۔

کراچی پولیس کے مقابلے، تین ڈکیت زخمی حالت میں گرفتارکراچی پولیس کے مقابلے، تین ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، 10-2008 کے دوران ان دہشت گردوں نے متعدد حملے کیے تھے۔

ادھر گزشتہ رات سندھ پولیس نے کراچی کے دو علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ڈکیتوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا ہے، گلشن اقبال بلاک 7 سے متصل یونی ورسٹی روڈ پر پولیس نے ناکہ لگایا جس کے دوران موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

موٹر سائیکل پر سوار افراد نے اسنیپ چیکنگ دیکھ کر اہل کاروں پر فائرنگ کی، جس پر پولیس کے جوانوں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار زخمی ہوئے۔