لاہور کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری، عثمان بزدار آج اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کریں گے

1 تعبيرية اتوار 25 اکتوبر‬‮ 0202 - (صبح 6 بجکر 92 منٹ)

شیئر کریں:

لاہور کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری، عثمان بزدار آج اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کریں گے لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کریں گے، میٹرو کا یک طرفہ کرایہ 40 روپے مقرر کیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہور کے شہریوں کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے اہم سہولت فراہم ہونے والی ہے، وزیر اعلیٰ اورنج لائن میٹرو کا افتتاح کریں گے۔

اس میٹرو ٹرین کے ذریعے 27 کلو میٹر طویل فاصلہ صرف 45 منٹ میں طے ہو گا، علی ٹاؤن تا ڈیرہ گجراں 27 کلومیٹر روٹ پر ٹرین کے 26 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، اس کا 10 کلوم یٹر حصہ زیر زمین بھی ہے۔

ہر پانچ منٹ کے بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی، ٹرین میں خواتین، معذور اور ضعیف العمر مسافروں کے لیے نشستیں مخصوص ہوں گی۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پاک چین دوستی کی مثال ہے، ہماری حکومت نے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

واضح رہے کہ سابق حکومت کے اس منصوبے پر 200 ارب سے زائد لاگت آ چکی ہے، اس کی تکمیل کے سلسلے میں تاریخی عمارات کو نقصان پہنچنے کے اندیشے کے باعث طویل عرصے تک حکم امتناع رہا، تکمیل کے آخری مرحلے میں عدلیہ نے منصوبہ رواں سال شروع کرنے کی ہدایت کی۔

ادھر اورنج لائن منصوبہ شروع ہونے پر ن لیگی ترجمان نے شہباز شریف کو مبارک باد دی ہے، مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ بہترین ٹرانسپورٹ سہولت دینے والا جیل میں ناحق قید ہے، کس منہ سے شہباز شریف کی اورنج ٹرین کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔