ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام کا بڑا منصوبہ

1 تعبيرية اتوار 25 اکتوبر‬‮ 0202 - (صبح 6 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام کا بڑا منصوبہ لاہور: ملک میں ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام کا بڑا منصوبہ’ وزیراعظم پروگرام برائے تدارک ہیپاٹائٹس سی’ اپنی تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پروگرام برائے تدارک ہیپاٹائٹس سی حتمی تیاری کی جانب گامزن ہے۔ 70 ارب روپے کا پی سی ون آخری مراحل میں داخل ہوگیا، پی سی ون منظوری کے لیے پلاننگ کمیشن آف پاکستان بھیج دیا گیا۔

منصوبہ کا 51 فیصد حصہ صوبہ پنجاب کو دیا جائے گا۔

پی سی ون میں پنجاب کے لیے37 ارب مختص کیے گئے ہیں۔ منصوبہ کے تحت پاکستان کی 14 کروڑ آبادی کو اسکرین کیا جائے گا۔ اسکریننگ 12 سال سے 80 سال تک کی عمر کے ہر فرد کی جائے گی۔

پنجاب میں 8 کروڑ آبادی کی اسکریننگ کی جائے گی۔ ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ پولیو طرز پر گھرگھر جاکر کی جائے گی۔ ہیپاٹائٹس سی مثبت آنے پر پی سی آر ٹیسٹ اور مفت دوائیں دی جائیں گی۔

سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ہیپاٹائٹس سی کی شرح 8.9 جبکہ پاکستان میں مجموعی طور 7 فیصد ہے۔ پنجاب میں ہر نواں جبکہ پاکستان میں ہر 7 واں افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکا ہے۔

پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے ڈیڑھ کروڑ جبکہ 80 لاکھ پنجاب میں مریض ہیں۔30 سے 40 فیصد مریض ہر سال جگر کے فیل ہونے اور جگر کے کینسر کو شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس سی مریضوں کی شرح کے حوالے سے دنیا میں مصر پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔