نیب کا اسحاق ڈارکےخلاف ضمنی ریفرنس تیارکرنے کا فیصلہ

1 تعبيرية جمعہ 22 ستمبر‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

نیب کا اسحاق ڈارکےخلاف ضمنی ریفرنس تیارکرنے کا فیصلہ اسلام آباد : نیب نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر نوٹسز بھجوا دیئے گئے، اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد فروخت نہیں کر سکتے، اسحاق ڈار کےخلاف ضمنی ریفرنس بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد اب نیب نے بھی نواز شریف اور اسحاق ڈار کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنا شروع کردیا۔

نیب نے نوازشریف کی رہائش گاہ جاتی امراء اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی لاہور میں رہائش گاہ پر نوٹس بھجوادیا ہے، ذرائع کے مطابق نوٹسزمیں کہا گیا ہےکہ نوازشریف اوراسحاق ڈار اپنی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد فروخت یا منتقل نہیں کرسکتے۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے وزیر خزانہ کے اثاثے منجمد اور احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کےخلاف ضمنی ریفرنس تیار کرنےکا بھی فیصلہ کرلیا ہے، مذکورہ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ آمدنی سے زائد اثاثہ جات بنانے پرکیا جائےگا۔