فش ہاربر پر کام بند، ماہی گیروں‌ کا احتجاج

1 تعبيرية جمعہ 22 ستمبر‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

فش ہاربر پر کام بند، ماہی گیروں‌ کا احتجاج کراچی: شہر قائد کے ماہی گیر جائز حقوق کے لیے سراپا احتجاج بن گئے، فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ماہی گیروں نے فش ہاربر پر کام بند کر دیا اور چئیرمین کے دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا۔

احتجاج کرنے والے ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ سمندر کی روزی ہو ائی روزی کہلا تی ہے جس میں کچھ پتا نہیں چلتا کہ وہ کتنا کماسکیں گے اور ماہی گیروں کے حقوق کے لیے بنائی گئی فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی کرپشن کا گڑھ بن گئی ہے۔

ماہی گیر فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے

فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ نئے چیئرمین کی آمد کے بعد ماہی گیر میڈیکل سمیت دیگر جائز سہولتوں سے محروم ہو گے ہی، ترقیاتی کام ٹینڈر جاری کیے بغیر من پسند افراد سے کرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سن کوٹا پر ملازمت فراہم نہیں کی جا رہی اور من پسند افراد کو لاکھوں روپے کی تنخواہوں پر ملازمت دینے کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں حکومت کو تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے۔

ماہی گیروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی کے آئین کے مطابق میڈیکل سمیت تما م جائز سہو لتیں غریب ماہی گیروں کو ادا کی جائیں۔