کراچی: بدنام زمانہ منشیات فروش مقابلے میں‌ ہلاک

3 تعبيرية جمعہ 22 ستمبر‬‮ 7102 - (شام 7 بجکر 12 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی: بدنام زمانہ منشیات فروش مقابلے میں‌ ہلاک کراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو مقابلے میں ہلاک کردیا، ملزم پولیس کو 30 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

تفصیلات کے مطابق جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گلشن سکندر آباد کا محاصرہ کرلیا اور ملزمان کے ٹھکانے کی جانب پیش قدمی شروع کردی۔

اسی دوران ملزمان نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہو ئے ملزمان کے ٹھکانے پر دھاوا بول دیا جہاں پولیس کو اسلحہ اور ایک لاش پڑی ملی جسے پولیس نے تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کردیا۔

ایس ایچ او شعور بنگش نے بتایا کہ سول اسپتال میں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت 30 سالہ کمال عرف کمالہ کے نام سے کی گئی اور اس کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول 30 گولیاں 6خول برآمد کیے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش تھا اور صرف جیکسن پولیس کو 30 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جن میں سے 9مقدمے پولیس مقابلے ،قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی اور منشیات فروشی کے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کے 5ساتھی موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔