تمام ایئرلائنز عملے سے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ

5 تعبيرية پیر 27 ستمبر‬‮ 1202 - (شام 7 بجکر 2 منٹ)

شیئر کریں:

تمام ایئرلائنز عملے سے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ سول ایوی ایشن نے تمام ملکی وغیرملکی ایئرلائنز عملے سے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی اے اے کے مطابق تمام ایئرلائنز عملےکو ٹکٹس پر اب ایمبارکیشن چارجز دینا ہوں گے، ڈومیسٹک پروازوں پر ‏‏500روپے ایمبارکیشن فیس اداکرناہوگی جب کہ بین الاقوامی پروازوں پر4500 روپےفی ٹکٹ پرادا کرنا ہوں گے۔

سی اےاے نے ایمبارکیشن چارجز وصولی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے ‏تمام ایئرلائنز کو مراسلہ جاری کر کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرایئرپورٹس سےمتعلق عوامی مسائل کےحل کے ‏معامپر ڈی جی سی اےاےخاقان مرتضیٰ کل آن لائن کچہری کا انعقاد کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس، ایئرلائن ، ہوابازی کےشعبےسےمسائل سنےجائیں گے آن لائن کچہری صبح ‏ساڑھے 10 سے دوپہر ساڑھے12بجےتک ہوگی، عوام سی اےاےآفیشل فیس بک پیج پر شکایات درج کر سکتے ‏ہیں۔