سابق کرکٹرانضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا

1 تعبيرية پیر 27 ستمبر‬‮ 1202 - (شام 7 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

سابق کرکٹرانضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دل میں تکلیف کے باعث سابق کرکٹر انضمام الحق کو نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ضروری ٹیسٹوں کے بعد ماہرامراض دل پروفیسر زبیرا کرم نےانضمام الحق کی انجیوپلاسٹی کی۔

ذرائع کے مطابق انضمام الحق کو اسٹنٹ ڈالا گیا ہے، تاہم کھلاڑی کی طبیعت قدرے بہتر بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

پی سی بی کی آفر ہوئی؟ انضمام الحق نے حقیقت بتا دییہ بھی پڑھیں: پی سی بی کی آفر ہوئی؟ انضمام الحق نے حقیقت بتا دی

انیس سو بانوے کے ورلڈکپ میں سیمی فائنل کے ہیرو انضمام الحق نے 120 ٹیسٹوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 8830 رنز بنارکھے ہیں، ان کا ٹیسٹ میں انفرادی اسکور 329 رنز ہےجبکہ وہ پاکستان کے لئے 25 ٹیسٹ سینچریاں اور 46 نصف سینچریاں بناچکے ہیں۔

ایک روزہ میچز میں انضمام الحق نے پاکستان کی جانب سے 378 میچز کھیل کر 11739 رنز اسکور کئے، انہوں نے 10 سینچریاں اور 83 نصف سینچریاں بنارکھی ہیں۔