احمد شہزاد اورعمراکمل اپنا ٹیلنٹ عقلمندی سے استعمال نہیں کرتے، گرانٹ فلاور

513 تعبيرية جمعہ 22 اپریل‬‮ 6102 - (رات 9 بجکر 42 منٹ)

شیئر کریں:

احمد شہزاد اورعمراکمل اپنا ٹیلنٹ عقلمندی سے استعمال نہیں کرتے، گرانٹ فلاور لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بلے بازوں کےروّیےپرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹسمین پریکٹس میں محنت نہیں کرتے۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل نے اپناٹیلنٹ عقلمندی سے استعمال نہیں کیا۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیٹنگ کوچ بلےبازوں پربرس پڑے۔ گرانٹ فلاورنےعمراکمل اوراحمد شہزاد کوآڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں بیٹسمین اپنا ٹیلنٹ عقل مندی سے استعمال نہیں کرتے۔ احمد شہزاد کو جب سےسرپرگیند لگی تب سے وہ اپنا اعتماد کھوچکے ہیں۔ ان میں اب کوئی دم خم نہیں رہا۔ گرانٹ فلاورنے کہا کہ پاکستانی بلے بازوں کے ساتھ کام کرنابہت مشکل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلے بازوں کی کارکردگی خراب کیوں ہورہی ہے اس کا جواب میرے پاس بھی نہیں۔ خواہش ہے پاکستانی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرزاورویرات کوہلی سے ہی کچھ سیکھیں۔ گرانٹ فلاورنےکہا کہ سرفرازاحمد بہترین بیٹسمین ہیں،انہیں اوپربھیجنا میرے بس میں نہیں تھا۔ سرفرازنے پیڈزپہنےہوتے تھےلیکن آفریدی ان کی جگہ کسی اورکو بھیج دیتے تھے۔ گرانٹ فلاورنے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔ اور اس کا بھی رزلٹ اچھا رہا۔ انہوں نے ٹیسٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق بہت اچھے کپتان ہیں لیکن ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میں ٹیم اورپلیئرزکاگراف نیچے کی جانب جارہاہے۔