مڈل مین کا کردار کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، غلام سرور خان

1 تعبيرية بدھ 13 نومبر‬‮ 9102 - (صبح 9 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

مڈل مین کا کردار کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، غلام سرور خان اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورخان نے کہا کہ مڈل مین کا کردار کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، مڈل مین کو نکیل ڈالی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرورخان کا کہنا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کے خلاف کمرکس لی ہے، ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی، مصنوعی مہنگائی پر بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔

غلام سرور خان نے کہا کہ مڈل مین کا کردار کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، مڈل مین کو نکیل ڈالی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاشت کاروں، صارفین کو فائدہ پہنچانے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے کہا کہ ناجائزمنافع خوری کی روک تھام کے لیے قانون کے دائرے میں لایا جائے، ان عناصر کو بے نقاب کرنا ہے جو گراں فروشی میں ملوث ہیں۔

مہنگائی کی وجہ سے شرح سود میں اضافہ کرنا پڑا، گورنراسٹیٹ بینکمہنگائی کی وجہ سے شرح سود میں اضافہ کرنا پڑا، گورنراسٹیٹ بینک

یاد رہے کہ گزشتہ روز گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف نے معاشی جائزہ لیا ہے، پاکستانی معیشت میں بہت بہتری آئی ہے، اسٹاک اور فاریکس مارکیٹ بہتر ہورہی ہے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹرز کا معیشت میں اہم کردار ہے، ایکسپورٹ سے ہی غربت میں کمی، معیشت میں بہتری ہوتی ہے، سستے قرضوں کے ذریعے ایکسپورٹ کو سپورٹ کرتے ہیں، ایکسپورٹرز کے لیے قلیل مدتی اور طویل مدتی سستے قرضے دیتے ہیں۔