17کمپنیوں کو ری فنڈ کا اجرا، ایف بی آر افسران وزیراعظم سیکریٹریٹ طلب

1 تعبيرية بدھ 13 نومبر‬‮ 9102 - (صبح 9 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

17کمپنیوں کو ری فنڈ کا اجرا، ایف بی آر افسران وزیراعظم سیکریٹریٹ طلب اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 17کمپنیوں کو ری فنڈ جاری کردیے گئے، جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر افسران کو وزیراعظم سیکریٹریٹ بلا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے17کمپنیوں کو ری فنڈ کا اجرا کیا گیا، ان کمپنیوں کو چیکس کے ذریعے ری فنڈ جاری کیے گئے، کمپنیوں میں سے 14 ٹیکسٹائل سیکٹر، 2کھاد ساز اور ایک گیس کمپنی ہے، ایف بی آر کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر افسران کو وزیراعظم سیکریٹریٹ طلب کیا ہے، اس دوران عمران خان ایف بی آر حکام کو معاشی اہداف سے آگاہ کریں گے اور ایف بی آر میں اصلاحات پر افسران کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ایف بی آر افسران سے درپیش چیلنجز اور مسائل پر بھی بات چیت بھی ہوگی۔

ایف بی آرمیں کرپٹ افسران کی نشاندہی، وزیراعظم کا نوٹسایف بی آرمیں کرپٹ افسران کی نشاندہی، وزیراعظم کا نوٹس

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس بھی آج طلب کرلیا ہے، اجلاس میں وزارتوں کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ، وزیر منصوبہ بندی اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارتوں کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔

دوران اجلاس نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی مشاورت کی جائے گی، وزیر اعظم نے وزارتوں سے منصوبوں کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔