رہائی پانے والے تینوں طالبان رہنماؤں کی قطر منتقلی

1 تعبيرية بدھ 13 نومبر‬‮ 9102 - (صبح 01 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

رہائی پانے والے تینوں طالبان رہنماؤں کی قطر منتقلی کابل: افغان حکومت سے رہائی پانے والے انس حقانی سمیت تین طالبان رہنماؤں کو قطر منتقل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دو غیرملکی مغوی کے بدلے ان طالبان رہنماؤں کو رہا کیا گیا ہے، دو مغوی امریکی اور آسٹریلوی شہریوں کی رہائی تک طالبان رہنما قطر میں ہی تحویل میں رہیں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی اور امریکی پروفیسر تاحال طالبان کی قید میں ہے، جب تک ان کی رہائی عمل میں نہیں آتی انس حقانی اور دیگر دو طالبان جنگجو قطر میں ہی حکومتی تحویل میں رہیں گے۔

طالبان کے ہاتھوں اغوا کیے گئے پروفیسروں کا تعلق آسٹریلیا اور امریکا سے ہے، جن کی رہائی کے بدلے حکام نے انس حقانی سمیت تین طالبان جنگجوؤں کو آزاد کیا، طالبان رہنما بگرام جیل میں قید تھے۔

انس حقانی سمیت تین سینئر طالبان رہنماؤں کی رہائیانس حقانی سمیت تین سینئر طالبان رہنماؤں کی رہائی

افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز طالبان رہنماؤں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگجوؤں کی رہائی کا مقصد مذاکرات کے لیے راہیں ہموار کرنا ہے۔ رہا پانے والے رہنماؤں میں انس حقانی، حاجی ملک اور حافظ رشید شامل ہیں جنہیں 2014 میں اہم کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

کابل میں کار بم دھماکا، 7 افراد ہلاک، 7 زخمیکابل میں کار بم دھماکا، 7 افراد ہلاک، 7 زخمی

خیال رہے کہ انس حقانی کمانڈر سراج الدین حقانی کا بھائی ہے، اس کا شمار حقانی نیٹ ورک کے سرکردہ رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ امریکی پروفیسر کا نام کیون کنگ اور آسٹریلوی پروفیسر کا نام ٹموتھی ویکز ہے جو کابل میں امریکی یونی ورسٹی کے اساتذہ تھے اور 2016 میں انہیں کابل میں امریکی یونی ورسٹی کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔

رہائی پانے والے رہنماؤں میں انس حقانی، حاجی ملک اور حافظ رشید شامل ہیں جنہیں 2014 میں اہم کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔