ماسک یا پراٹھا؟ ویڈیو نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا

1 تعبيرية ہفتہ 11 جولائی‬‮ 0202 - (شام 7 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

ماسک یا پراٹھا؟ ویڈیو نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا نئی دہلی : بھارتی شہریوں نے سونے اور ہیرے والے ماسک کے بعد پراٹھے والا ماسک بھی متعارف کرادیا۔

کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے جب سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، تمام ممالک میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جس کے باعث بےکار سے سمجھے جانے والے ماسک کی مانگ میں اچانک بے تحاشا اضافہ ہوگیا۔

جس کے بعد دنیا بھر میں ماسک کے حوالے عجیب و غریب خبریں سننے کو ملنے لگی، لیکن بھارتی شہریوں نے سونے اور ہیرے سے بنے ماسک پہننے کے بعد پراٹھا ماسک تیار کرکے ساری دنیا کو حیران کردیا۔

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں واقع ایک ریسٹورینٹ کے مالک نے فیس ماسک کی شکل والا پراٹھا تیار کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریسٹورینٹ میں ماسک کی طرح دکھنے والے 2 پراٹھوں کے ساتھ گریوی 50 روپے میں ملتی ہے۔

ریسٹورینٹ مالک کا کہنا ہے کہ ماسک کی شکل والے پراٹھوں کو بنانے کا مقصد لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے، آگاہی فراہم کرنے کے اس منفرد انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔